‎اطهر جميل الندوي

اس وقت آپ سب لاک ڈان کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں قید ہیں، میرے خیال سے آپ اس سنہرے موقع کو اپنے ہاتھ سے جانے نہ دیں، بکواس اور panic نیوز سننے کے بجائے آپ ارطغرل ڈرامہ کی سیریز کو دیکھیں، جس میں سلطنت عثمانیہ کے دور کی سچی تصویر کشی کی گئی ہے، جسمیں اسلامی تاریخ کی جھلک اور خلافتِ عثمانیہ کی بے مثال بازگشت اور دھن گرج سنائی دیتی ہے، جسکو دیکھنے کے بعد اسلام کے تابناک و روشن ماضی کی عظمت کی ایک جیتی جاگتی تصویر نگاہوں کے سامنے آجاتی ہے، اور یہ ڈرامہ سلطنت عثمانیہ کی نشأة ثانیہ کا پیغام بھی سناتا ہے۔ یہ ارطغرل ڈرامہ پوری دنیا میں کافی مقبول ہوا ہے، عرب اور یورپین دنیا نے بھی اسے خوب سراہا ہے۔
اس ڈرامے کی مقبولیت نے ہالی وڈ اور بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھنے والا ڈرامہ ارطغرل ترکی، اردو، عربی اور انگلش کے علاوہ تقریباً 150 سے زائد زبانوں میں بھی موجود ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

ramadan quates

افتاده دل

ഏഴ് കഥകളുടെ സമാഹാരം